گوادر: ڈپٹی کمشنر نے پچاس کے قریب سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کردی

506

ڈپٹی کمشنر گوادر نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے پچاس کے قریب سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

سیاسی جماعتوں بی این پی، نیشنل پارٹی، حق دو تحریک سمیت کئی ماہی گیر رہنماؤں کے نام بھی فورتھ شیڈول میں لکھے گئے ہیں۔

جبکہ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ گوادر کے ڈپٹی کمشنر نے گوادر اور پسنی کے چار سے زائد صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پہلی بار صحافیوں کو فورتھ شیڈول میں رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔