گوادر: حکومتی مذاکراتی وفد کا دھرنا آگاہ آمد، بی وائی سی نے نکات پیش کیے

888

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پدی زر کے مقام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا جاری ہے ، بدھ کی شب حکومتی وفد نے دھرنا گاہ آکر مذاکرات کئے ۔

اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا اور مذاکرات کے نکات پیش کیے ۔

نکات کے مطابق بلوچ راجی مچی کے شرکاء کے خلاف گوادر سمیت پورے بلوچستان میں طاقت اور تشدد کا استعمال مکمل طور پر روکا جائے گا۔

جبکہ بلوچستان بھر میں راجی مچی کے گرفتار تمام شرکاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا اور بلوچستان کی تمام شاہراہوں کو فوری طور پر کھولا جائے گا۔

مزید برآں گوادر میں لوگوں کے گھروں میں چھاپہ مارنے اور انہیں ہراساں کرنے سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہاکہ مذاکرات کے دوران اگر گوادر سمیت بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں بلوچ راجی مچی کے شرکاء کو ہراساں کیا گیا یا طاقت استعمال کی گئی تو ہم مذاکرات کو فوری طور پر موخر کرکے دھرنے کو جاری رکھیں گے۔