کیچ: پاکستانی فورسز کی فائرنگ و گولہ باری سے بچی جاں بحق

252

ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں کل رات پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچی کی شناخت ستارہ بنت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ اور گولہ باری کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار کے مقام پر پیش آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات پاکستانی فوج نے آبادی پر فائرنگ گولہ باری کی ہے جس کی زد میں آکر مذکورہ بچی جانبحق ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح علاقہ مکین و اہلخانہ نے بچی کی تدفین کے بعد احتجاجاً آواران کیچ روڈ کو بلاک کرکے دھرنے دے رہے ہیں۔