کیچ: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

431

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشنوں کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ مختلف علاقوں میں پیدل فوجی اہلکاروں کی آمدورفت اور ناکہ بندی سمیت گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

آمد اطلاعات کے مطابق آج صبح سے ناصر آباد میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی آمد رفت جاری ہے جبکہ دوسری جانب دشت کے مختلف علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لے سخت ناکہ بندی کی جاری ہے۔

ادھر بلیدہ سے بھی اطلاعات ہیں کہ آج صبح سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں، تاہم دوران آپریشن ابتک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع نے مذکورہ فوجی آپریشن کی تصدیق کردی ہے تاہم حکام کا موقف کا تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔