کیچ: جبری گمشدہ رہنے والا نوجوان بازیابی کے بعد ایک بار پھر لاپتہ

177

پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے شکار رہنے والے نوجوان کو بازیابی کے بعد ایک بار پھر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں بلیدہ سے ایک شخص کو حراست میں لےکر لاپتہ کیا ہے جس کی شناخت نصرم ولد پیربخش کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔ جو تیرہ جون کو بازیاب ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کو اس دفعہ لواحقین کی جانب سے تربت میں دی گئی دھرنے کے بعد فورسز نے بازیاب کیا تھا، اب ایک بار پھر فورسز نے اس کو حراست میں لیا ہے۔