کوئٹہ: کانگو وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی

221

کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ رواں سال اب تک بلوچستان میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر علی احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ شب 42 سال محمد اقبال نامی شخص کو فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن کے ٹیسٹ رات کو ہی لئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریض کا کانگو سے بچاؤ کے علاج کا آغاز کردیا گیا تھا اورآج صبح موصول ہونے والی رپورٹس میں نتائج مثبت آئے تھے تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث مریض آج نماز جمعہ کے وقت دم توڑ گیا۔

مریض کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں رواں سال 21 مریضوں میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔