کوئٹہ میں نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

363

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ میں بروری روڈ پر سرمچاروں نے ایس بی کے یونیورسٹی کے احاطے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے تقریب کو صبح دس بجے کے قریب دو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ قابض پاکستانی فوج تعلیمی ادارے اپنے کالونیل مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب ہمارے نشانے پر ہونگے۔ قابض فوج کروڑوں روپے خرچ کرکے اس طرح کے تقاریب منعقد کرکے بلوچستان کے جنگ زدہ حالات کے حوالے سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔