کوئٹہ سے جبری لاپتہ جیئند بلوچ بازیاب

239

26 جولائی کو اسپنی روڈ کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین جیئند بلوچ بازیاب ہوگیا۔

جیئند بلوچ کو پاکستانی فورسز نے ان کے ساتھی شیرباز کے ساتھ حراست میں لیا تھا شیرباز اس قبل بازیاب ہوئے تھے جبکہ جیئند اب بازیاب ہوئے ہیں۔

بی ایس او نے چیئرمین کی بازیابی کی تصدیق آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کردی ہے۔

بی ایس او کے چیئرمین جیئند بلوچ اور وائس چیئرمین شیرباز بلوچ راجی مچی کے تیاریوں میں مصروف تھے کہ پاکستانی فورسز نے انہیں جبری گمشدگی کے شکار بناکر لاپتہ کردیا۔