کوئٹہ: ریڈزون کو جانیوالی تمام سڑکیں ایک بار پھر بند کردی گئی

211

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون جانے والی سڑکیں کھولنے کے بعد آج دوبارہ بند کی گئی ہیں ۔

‏کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق ریڈ زون کی دوبارہ بندش گزشتہ رات عمل میں لائی گئی ہے۔

‏انتظامیہ نے گزشتہ 8 دنوں تک بند رہنے والے ریڈ زون کو عوام کیلئے بحال کیا تھا، تاہم آج ایک پھر فورسز کی بھاری نفری نے ناکے لگا کر سڑکیں بند کی ہیں ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں 28 جولائی کو منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی پر حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہے کہ کوئٹہ ریڈ زون کو بند کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے دیگر مرکزی شاہراؤں کو بھی کئی روز تک حکومت نے کنیٹر رکھ کر بند کردیے تھے۔ وہاں گوادر جانے والی سڑکیں بدستور بند ہیں۔