کوئٹہ: حکام نے چودہ اگست تقریب کے دوران ایوب اسٹیڈیم پر راکٹ حملوں کی تصدیق کردی

953

منگل کی شب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں مختلف سمت سے تین راکٹ فائر کئے گئے۔ یہ حملہ نواب اکبر خان اسٹیڈیم (ایوب اسٹیڈیم) پر اس وقت ہوئے جب وہاں پاکستانی جشن آزادی کی تقریب جاری تھی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر راکٹوں میں سے ایک ایوب اسٹیڈیم کے پارکنگ میں گرا ہے جبکہ دو راکٹ ایوب اسٹیڈیم کے اطراف میں گرے ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق نامعلوم سمیت سے فائر تیں راکٹ س کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر میں پاکستانی یوم آزادی کے پرچم کے اسٹال اور دیگر مقامات پر چار دھماکے کئے گئے ہیں جن میں سے دو مقامات پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔