کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار مظاہرین کو عدالت نے بری کردیا

240

گذشتہ دنوں کراچی سے مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے تمام شرکا کو عدالت نے بری کردیا۔

تفصیلات گذشتہ دنوں کراچی پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی ریلی پر تشدد، مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔

آج عدالت نے دلائل سننے کے بعد ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے 22 افراد کو بری کیا۔

سندھ پولیس نے اپنے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین نے ریاست مخالف نعرے بازی کی ہے-

پولیس نے مظاہرین پر مختلف شاہراہیں بلاک کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت کے دفعات دائر کئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان میں بلوچ راجی مچی کے شرکاء اور قافلوں پر حملوں تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف آرٹس کونسل کراچی سے ایک ریلی نکالی گئی جس پر سندھ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے متعدد مظاہرین جن میں خواتین شامل تھیں، کو گرفتار پولیس لائن تھانہ منتقل کردیا تھا-