پنجگور: پروم کا رہائشی شخص اغواء

309

پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پروم کے رہائشی ایک شخص کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تار آفس چتکان میں اللہ نذر ولد خدا نذر نامی نوجوان کو موٹرسائکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر دکان سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے اللہ نذر تحصیل پروم کا باشندہ ہے حال سوردو میں رہائش پزیر تھا۔

انکے لواحقین نے میڈیا کو فون کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نذر کی عدم بازیابی پر آج رات تک سی پیک روڑ کو احتجاجاً بند کیا جائے گا۔