پنجگور: فورسز کیمپ پر حملہ، خضدار میں دستی بم دھماکا

333
فائل فوٹو

پنجگور میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ، خضدار میں حکومتی حمایت یافتہ شخص کے رہائش گاہ پر دھماکا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کے کیمپ پروم کلگ کور کے مقام پر گذشتہ رات نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں دیر تک علاقے میں سنیں گئیں۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجگور میں ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

خضدار شہر میں آج صبح یونس محمد شہی کے رہائش گاہ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔

ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔