پسنی میں طالب علم نے خودکشی کرلی

131

دو روز میں بلوچستان سے طلباء خودکشی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پسنی کا علاقے سردشت کلانچ سے میٹرک کے طالب علم جنید ولد صمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ، تاہم خودکشی کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

اطلاعات کے مطابق خودکشی کا واقعہ منگل کے روز مغرب کے بعد پیش آیا ہے۔ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-

دو روز میں بلوچستان میں طلباء خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں، گذشتہ روز ہی بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں تربت کے رہائشی طالب علم چراغ بلوچ نے جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی-

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بلوچستان میں ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں آئے روز خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں اس سے قبل ستائیس جولائی کو بھی ضلع کیچ کے علاقے میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں ناصر ولد حاجی محمد عمر سکنہ دشت شولیگ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی تھی-