نوشکی: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکا

497

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پاکستانی فورسز کی گاڑی پر قادر آباد ٹو میں اس وقت دھماکا ہوا جب ان کی گاڑی گذر رہی تھی۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

نوشکی بلوچستان کے شورش سے متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پاکستان فوج بڑی نوعیت کے حملوں سمیت دیگر کاروائیوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ ان حملوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

نوشکی شہر سمیت گردونواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔