نوشکی: فائرنگ سے غیر مقامی شخص ہلاک

220

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی بازار مل اڈہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق سندھ سے ہے جو نوشکی میں ٹوپی کا کاروبار کرتا تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔