نوشکی: ایک اور شدید نوعیت کا حملہ، پاکستانی فورسز کیمپ کو نشانہ بنایا گیا

1118

نوشکی شہر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، فورسز کیمپ کو منڈی کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جہاں چار دھماکوں کے ساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ وقفے وقفے فائرنگ کی آوازیں جاری ہیں-

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے گذشتہ رات سے بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے تفتان کوئٹہ شاہراہ سمیت نوشکی خاران شاہراہ پر ناکہ بندی کی گئی جبکہ متعدد مقامات پر پاکستانی فورسز پر حملے اور لیویز اہلکاروں کو حراست میں لینے کی اطلاعات تھی-

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل اے کے آپریشن ھیروف کے تحت ابتک مختلف علاقوں میں حملے جاری ہے جبکہ تنظیم نے بیلہ میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کا کنٹرول حاصل کیا ہے اس حملے میں بی ایل اے مجید برگیڈ کے “فدائین” حصہ لے رہے ہیں۔