نااہل انتظامیہ کی وجہ سے بیوٹمز کوئٹہ تباہی کے نہج پر پہنچ چکی ہے۔ بساک

80

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینرئنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں اساتذہ کی احتجاج برائے عدم ادائگی تنخواہ سمیت دیگر تعلیمی مطالبات پر احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ جامعہ کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے بیوٹمز کوئٹہ تباہی کے نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں آئے روز طلباء و اساتذہ تعلیمی مسائل کی وجہ سے روڑوں پر آنے میں مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصے سے جامعہ میں اساتذہ تنخواہ کی عدم ادائگی سمیت ان کو مختلف ذرائع سے ہراساں کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہم ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور حکام اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرکے جامعہ کو تباہی سے بچایا جائے۔