راشد حسین کے عدم بازیابی کے خلاف احتجاج ریلی کی حمایت کرتے ہیں- بی ایس او پجار

115

کارکنان ریلی میں شریک ہوکر راشد حسین سمیت لاپتہ افراد کے لئے آواز بلند کریں۔ ترجمان

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ اپنے بیان میں راشد حسین کے لواحقین کی جانب راشد حسین کی عدم بازیابی کے خلاف نکالی جانے ریلی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 77 سالوں سے ریاست نے بلوچستان میں بلوچوں کے ساحل وسائل کی لوٹ مار ماروائے آئین و قانون بلوچوں کی جبری گمشدگی اور ظلم و جبر کوئی کسر نہیں چھوڑی-

ترجمان کے مطابق آج بھی بلوچ اپنی حق حاکمیت اور اپنی قومی کاز سے دستبردار نہیں ہوا اسی طرح لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جو کہ اس ریاست کے اشرافیہ مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں دیکھائی دے رہی۔

انہوں کہا بی ایس او (پجار) یہی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے یا اگر کوئی فرد پر کسی بھی قسم کی جرم عائد ہوتی ہے تو انکو اپنے ہی عدالتوں میں پیش کیا جائے اپنی قانون کے مطابق سزا دے نہ کہ انکو سالوں سال ٹارچر سیلوں میں بند کر کے اذیت کا نشانہ بنائے۔

مزید ترجمان نے شال زون میں موجود مرکزی و صوبائی عہدیداران سمیت تمام یونٹس ممبران کو سختی سے پابندی کرتی ہے کہ آج کے ہونے والی ریلی میں بھرپور اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔