خاران: پاکستانی فورسز کا گھروں پر دھاوا،تین افراد لاپتہ، احتجاج جاری

236

فورسز چھاپوں اور ہراسانی کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کردیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاران میں گھروں پر چھاپے مارے ہیں جبکہ پاکستانی فورسز نے اس دوران گھروں میں موجود افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے-

خاران سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں احتجاج کی کال دینے والے اور احتجاج میں شریک لوگوں کو ایک دفعہ پھر سے پاکستانی فورسز کی جانب سے حراست میں لیا جارہا ہے-

پاکستانی فورسز نے پر چھاپوں کے دوران تین افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے خلاف ان افراد کے اہلخانہ اور شہریوں نے احتجاجاً خاران ریڈ زون کے قریب مظاہرے شروع کردیئے-

مظاہروں کے باعث ریڈ زون پر آمد و رفت بند ہوگئی جبکہ شہر میں ایک بار پھر فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے درجنوں اہلکاروں نے گھروں پر دھاوا بولتے ہوئے لوگو کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ احتجاج کے پاداش میں ابتک متعدد افراد کو اس سے قبل بھی حراست میں لیا گیا ہے-

انہوں نے مطالبہ کیا ہے اگر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لے گئے افراد کو رہا نہیں کیا جاتا تو مظاہرین خاران کے تمام مرکزی شاہراؤں پر دھرنا دیکر بند کرینگے-