خاران: دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے لواحقین کا ریڈزون میں دھرنا

193

بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ریڈزون میں لواحقین کا دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج خاران بازار سے دو نوجوان لکمیر ولد حاجی صالح اور خدا داد ولد موسی کو جبری حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دھرنے کے باعث خاران سیکٹریٹ چوک اور ریڈ زون کو مکمل طور پر بند ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کیا گیا تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے اور دھرنا ہے جاری ہے۔

لواحقین کے مطابق ہمارے پیارے جب تک بازیاب نہیں ہونگے ہم دھرنا ختم نہیں کرینگے۔