حب: برساتی ندیوں میں ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک

117

بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں میں ڈوبنے کے دو حادثات میں چار افراد ہلاک

حب ندی اور گوٹھ اسماعیلانی ندی بیلہ میں نہاتے ہوئے دو بچیوں اور ایک بچہ سمیت 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق حب اور بیلہ میں ہونے والے مختلف واقعات کے حوالے سے بتاتا جاتا ہے کہ حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا ، متوفی کی نعش ایدھی بحری ٹیم نے نکال کر شناخت کے لئے حب اسپتال منتقل کردیا۔

بیلہ سے اطلاعات کے مطابق گوٹھ اسماعیلانی ندی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

تینوں کی لاشیں پانی سے نکال دی گئی۔ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں دوبچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی عمریں دس سے بارہ سال اور ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں۔

وہاں کنراج میں آسمانی بجلی گرنے سے 75 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

کنراج کے پہاڑی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 75سے زائد بکریاں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔