تربت: ندی میں ڈوب کر چار بچے جانبحق

297

کیچ کے علاقے بالگتر میں نہاتے وقت ندی میں ڈوب کر چار بچے وفات پاگئے جن میں تین بھائی بہن شامل ہیں۔

وفات پانے والے بچوں کی شناخت ابوبکر ولد رحمت اللہ، یعقوب ولد رحمت اللہ، کلثوم بنت رحمت اللہ اور محبوب ولد مینگل سے کی گئی ہے۔

پولیس نے اس واقعہ کے تصدیق کی اور بتایا کہ تمام نعشیں ندی سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں۔