بولان شاہراہیں بدسدستور بند، چھ لاشیں برآمد

636

بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن ھیروف جاری، بولان سمیت گردونواح میں ناکہ بندی و حملوں کے اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے مختلف مقامات سے چھ لاشیں ملی ہیں جنھیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

حکام کے مطابق مذکورہ افراد کو رات گئے فائرنگ کرکے ہلاک کیا جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے-

حکام کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ رات مسلح افراد نے مختلف شاہراؤں کی ناکہ بندی کی۔

دریں اثناء بولان ڈھاڈر کے قریب ابتک شاہراؤں پر مسلح افراد کی موجودگی اور شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات ہیں-

مزید برآں بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بولان و گردنواح میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ تنطیم کے مطابق انکے ارکان کی جانب سے مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندی تاحال جاری ہے-