بلیدہ: سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی فائرنگ سے طالب علم جانبحق

359

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں فائرنگ سے طالب علم جانبحق ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ صاحب خان بازار میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے رحیم جان ولد انور کو اس کی دکان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول ساچ اسکول چئیر مین عبدالرحمان بازار کیمپس کے طالب علم تھے اور علاقے میں سماجی حوالے سے متحرک تھے ۔

علاقائی لوگوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے جو غریب اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس جیسے واقعات سے علاقوں میں بدامنی پھیلایا جارہاہے ،جو ان جیسے واقعه سے کوئی طبقہ فکر کے لوگ محفوظ نہیں ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت گروہ سے ہیں، اس سے قبل یہ گروہ بلیدہ میں کئی دیگر قتل اور جرائم میں ملوث رہا ہے۔