بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی سول سوسائٹی کا احتجاج

188

کراچی پولیس کی تشدد اور مظاہرین کو گرفتار کرنے سمیت بلوچستان میں ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیا گیا-

کراچی سول سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ روز کراچی پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی ریلی پر حملہ، مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائی گئی-

کراچی پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی کراچی کے رہنماؤں و دیگر سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان اس احتجاج میں شریک تھیں جنہوں نے بلوچ مظاہرین پر ریاستی تشدد کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھیں۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلوچستان میں ریاستی بدترین طاقت کا استعمال علاقے کے مقبوضہ حالات کو ظاہر کرتی ہے پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال انسانی حقوق اور ریاستی آئین کی پامالی ہے-

سول سوسائٹی کے شیما کرمانی نے اس موقع پر کہا ہے وہ بلوچ خواتین کے جرت اور مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہے جن حالات اور سختیوں میں انہوں نے پرامن مزاحمت کا راہ اپنایا اور ڈٹے رہیں-

سول سوسائٹی نے گذشتہ روز کراچی سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کے ارکان کی گرفتاری و پولیس کی جانب سے ان پر مقدمات کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر مظاہرین کو رہا کرے-