بلوچستان مزید چار علاقوں میں فورسز اور حساس ادارواں پر حملوں کے اطلاعات

955

مسلح افراد نے پشین، مستونگ اور کیچ کے مختلف شہروں میں چار حملے کئے ہیں-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم افراد نے پاکستانی خفیہ اداروں کے زیر استعمال بلڈنگ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو بلڈنگ کے احتاطے میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا-

پشین انتظامیہ کے مطابق حملے میں حساس ادارواں کے دو اہلکار زخمی گئے ہیں-

ادھر مستونگ سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ کیمپ کے قریب سے شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں-

مستونگ حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاعات ہیں-

مزید برآں بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ کے قریب سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے-

علاقائی زرائع کے مطابق ابتک چھ کے قریب دھماکوں سے پورا تربت شہر لرز ُاٹھا ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کے بھی اطلاعات ہیں تاہم علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف شاہراؤں پر فورسز ہائی الرٹ ہیں-

دریں اثناء ضلع کیچ کی کے علاقے تمپ بالیچہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کے طرف روانہ ہوگئی ہے-

کیچ کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مزید تفصیلات آنا باقی ہے-