بلوچستان مختلف علاقوں میں حملے اور ناکہ بندی جاری

618

سنیچر اور اتوار کے درمیانی شب میں بلوچستان بھر میں شروع ہونے والے سلسلہ وار حملے تاحال جاری ہیں ابتک گیس پائپ لائن، ریلوے لائن دھماکوں سے تباہ ہوئے ہیں جبکہ مختلف مقامات سے پاکستان فورسز حملوں کے اطلاعات ہیں۔

بلوچستان کے ضلع سبی سے اطلاعات کے مطابق سبی لم جی کے مقام پر ٹرین پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں دو مقامات کڑک اور مٹھڑی ہوٹل کے قریب فورسز کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے-

دوسری جانب کوہ سلیمان موسی خیل کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو بلوچستان سے پنجاب شہر فیصل آباد کی جانب سفر کررہے تھے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نو تال کے مقام پر پاکستانی فورسز سے پوسٹ پر نامعلوم افراد کا شدید نوعیت کا حملہ ہوا ہے۔

حملے کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ گیس لائن کو نامعلوم افراد نے بشا پور کے مقام پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ہے جس سے کراچی کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے-

ادھر بالگتر سے اطلاعات ہیں کہ تربت تا پنجگور سی پیک روڈ پر بالگتر کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری ہے۔