بلوچستان بم دھماکوں سے گونج ُاٹھا، پاکستانی فورسز پر متعدد حملے

967

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی شہر کے معروف شاہراہ نشتر روڈ ترین چوک پر نامعلوم موٹرسائکل سواروں نے چیکنک میں مصروف پولیس اہلکاروں پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے-

دھماکہ پولیس اہلکاروں کے قریب ہوا جس میں متعدد اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ پولیس اور پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت شہر اور بلیدہ میں متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے بھی بم دھماکے کی اطلاعات ہیں-

تربت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے بیک وقت مختلف پاکستانی فورسز کے کیمپوں کو راکٹ حملوں میں نشانہ بنایا ہے-

ادھر گوادر سے اطلاعات کے مطابق دیمی زر کے نامعلوم افراد نے پاکستانی کوسٹ گارڈ کو گرنیڈ حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں پاکستانی کوسٹ اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں-

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے دو مختلف مقامات پر بارودی مواد نصب کرکے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جس سے کوئٹہ آنے اور جانے والے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے-

مستونگ ہی میں کھڈکوچہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے لیویز تھانے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے، مزید تفصیلات آنا باقی ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کچی بیک پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ، متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں-

مزید برآں بلوچستان بھر میں شاہراہوں کو مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے بند کردیا ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔