بلوچستان: ایک ہفتے میں دو افراد نے خودکشی کرلی

379

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ تربت کے رہائشی طالب علم نے خودکشی کر لی ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت چراغ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان نے بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل میں خودکشی کرلی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات بلوچستان میں ایک گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ ستائیس جولائی کو بھی ضلع کیچ کے علاقے میں ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جہاں ناصر ولد حاجی محمد عمر سکنہ دشت شولیگ نے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خودکشی کر لی ہے۔