چاغی :پاکستانی فورسز نے زمباد گاڑیاں تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کو صحرا میں چھوڑ دیا

324

‎پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی کے صحرا میں شدید گرمی کے دوران 36 زمباد ڈرائیوروں کو بے یار او مدد گار چھوڑدیا ہے-

اطلاعات کے مطابق چاغی کے سرحدی علاقے چلگامی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 36 زمباد ڈرائیوروں کی گاڑیاں حراست میں لے کر انہیں شدید گرمی میں صحرا میں چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈرائیوروں کی ابتر حالت اور صحرا میں بھٹکنے کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں، ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ افراد ریکوڈک کے قریب مشکل میں پیاس کی وجہ سے نڈھال ہیں، جس کے سبب جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ابتک ایک ڈرائیور کی شدید گرمی اور پیاس سے جان کی بازی ہارنے کے بھی اطلاعات ہیں-