28 جولائی بلوچ کو متحد و مہذب ثابت کرنے کا دن ہے – ڈاکٹر ماہ رنگ

190

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پرامن تھے، ہم پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے۔ قومی علم و آگاہی اور شعور ہماری اولین ترجیح ہے۔ بلوچ قومی یکجہتی کا کارواں آج پورے بلوچ قوم کی ایک ذمہ دار تنظیم ہے اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور نبھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے مہذب دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ریاست پاکستان کو سختی سے لگام دے کہ وہ ہماری ہی سرزمین پر ہماری ہی پرامن، قانونی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی اپنی نیت اور عزائم ترک کرے اور راجی مچی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز کوشش نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست نے اس پرامن عوامی سیلاب کو روکنے کے لئے طاقت استعمال کرنے کی کوشش کی تو پھر اس عوامی سیلاب کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگا اور پھر نتائج وہ ہوں گے جو ریاست کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم سے ایک بار پھر اپیل کرتی ہوں کہ اگر بلوچ قوم کو بچانا چاہتے ہو، دنیا کو متحد قوم کی ثبوت پیش کرنا چاہتے ہو تو 28 جولائی کا دن بلوچ کو متحد و مہذب قوم ثابت کرنے کا دن ہے۔