‎کوپا امریکہ 2024 : کولمبیا اور یوراگوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے-

101

کوپا امریکہ برازیل اور پانامہ کا سفر اختتام، کولمبیا اور یوراگوئے سیمی فائنلز میں مدمقابل ہونگے-

کوپا امریکہ 2024 کوارٹر فائنل ہفتہ کو اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں پاناما کے خلاف کولمبیا کی شاندار کارکردگی کے ساتھ جاری رہا، کولمبیا نے اپنے آخری 26 میچوں میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 5-0 کی شاندار فتح کے ساتھ اپنا سلسلہ 27 جاری رکھا۔

کولمبیئن فارورڈ جون کارڈوبا نے آٹھویں منٹ میں پانامہ کے خلاف گول کرتے ہوئے آغاز میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی اس کے بعد جیمز روڈریگیز کی جانب سے پنالٹی اور لوئس ڈیاز کی جانب سے شاندار چپ شاٹ نے کولمبیا کو ہاف ٹائم میں 3-0 کی برتری کے ساتھ آگے رکھا۔

کولمبیا آخری چار ٹورنامنٹس میں تیسری بار سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ پانامہ اپنی سب سے کامیاب کوپا امریکہ دوڑ کے بعد آج اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

دن کے دوسرے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کا مقابلہ برازیل سے سخت مقابلہ ہوا جو 0-0 سے برابر رہا اور میچ کا فیصلہ ڈرامائی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہوا۔

یوراگوئے کے گول کیپر سرجیو روشٹ نے انجری کے باوجود برازیل کی پہلی پنالٹی کے خلاف دیوار ثابت ہوا۔ برازیل کے ڈگلس لوئیز کے غلط شوٹ نے وراگوئے کی فتح پر مہر ثبت کردی۔

یوراگوئے اس فتح کے ساتھ اب سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جہاں وہ فائنلز کے لئے کولمبیا سے مقابلہ کریگا-

کوپا امریکہ کے سیمی فائنلز بدھ کو شروع ہونگے جہاں پہلے سیمی فائنل میں پہلی بار سیمی فائنلز تک پہنچنے والے کینیڈا کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا-