کوپا امریکہ کے دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن نے سینسی خیز فائنل میں کولمبیا کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا-
2024 کوپا امریکہ کے ایک سنسنی خیز اختتام پر، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کولمبیا کے خلاف میامی گارڈنز، فلوریڈا کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں 1-0 گول سے فتح حاصل کی۔ ارجنٹائن کے لیے لاؤٹارو مارٹینز نے کھیل کے اضافی وقت کے آخر میں گول کرتے ہوئے ہیرو قرار پائے-
کوپا امریکہ فائنل کے شروع سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، ابتدائی طور پر کولمبیا دفاعی چیمپئن پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، دونوں طرف سے متعدد کوششوں کے باوجود مقرر وقت تک اسکور زیرو زیرو سے برابر رہا جس کے بعد کھیل کو مزید تیس منٹ تک بھڑا دیا گیا-
ارجنٹائن کے لیے فیصلہ کن لمحہ اضافی وقت کے آخری منٹوں میں آیا جب مارٹینیز نے ایک عین مطابق کراس شوٹ کا فائدہ اٹھایا، جس سے کولمبیا کے گول کیپر بے بس ہو گئے، اس ٹورنامنٹ میں تین گول کے ساتھ، مارٹنیز اس کوپا امریکہ کے ٹاپ اسکورر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے-
اس فتح کے ساتھ اب ارجنٹینا کوپا امریکہ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی ہے، اس نے 16ویں مرتبہ ٹورنامنٹ جیت کر یوراگوئے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کپتان لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن کے اسکواڈ نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کیا، جس کا اختتام کولمبیا کے خلاف فتح پر ہوا۔
اس جیت نے لیونل میسی کی وراثت کو اب تک کے عظیم ترین فٹبالرز میں سے ایک کے طور پر مزید مستحکم کرتے ہوئے انکے شاندار کیریئر میں ایک اور اہم اعزاز کا اضافہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا کے ایمینیالو مارٹینز ایک بار پھر بہترین گول کیپر کا حاصل کرچکے ہیں جبکہ کولمبیاء کے کپتان جیمز روڈیگز بہترین کھلاڑی قرار پائے-
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اس سے قبل 2020 میں کوپا میسی کی قیادت میں اس ٹورنامنٹ برازیل کو ہرا کر کامیابی حاصل کی تھی اسکے بعد ارجٹینا مسلسل جیت تی رہی چاہے وہ 2022 کا ورلڈ کپ ہو یا اٹلی کے خلاف فائنلزمہ ارجنٹینا مسلسل اپنے کامیابی کے جھنڈے گاڑتی رہی ہے-
دوسری جانب یورو کپ میں انگلینڈ کو ہراکر اسپین یورپ کا چیمپئن بن گیا ہے اب انکہ مقابلہ فائنلزمہ میں ارجنٹینا سے ہوگا-