یوروکپ ناک آؤٹ مرحلہ: بیلجئم کو فرانس سے اور سلووینیا کو پرتگال سے شکست

74

یورو کپ راؤنڈ آف 16 میں شکست کے بعد بیلجئم اور سلووینیا کا کپ کا سفر اختتام پزیر ہوا-

پیر کے روز کھیلے گئے یورو کپ 2024 کے راؤنڈ آف 16 ناک آﺅٹ مرحلے میں فرانس نے بیلجیئم کو 1-0 سے شکست دے دی، جرمنی کے شہر ڈسلڈورف ایرینا میں کھیلا گیا میچ آخر تک بغیر کسی گول کے برابر تھا، تاہم میچ کے آخری لمحوں میں فرانس کی جانب سے جان ورٹونگھن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

فتح کے بعد فرانس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ بیلجئم کا یورو کپ کا سفر یہاں اختتام پزیر ہوا-

یورو کپ کوارٹرز فائنل کے لئے ریس میں پیر کے روز ایک دلچسپ مقابلہ سلووینیا اور پرتگال کے درمیان بھی رہا جہاں کھیل کے فل ٹائم اور مزید ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں-

ایکسٹرا ٹائم میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈ کو ایک پینلٹی کک بھی ملا جسے سلووینیا کے کیپر جان اُبلاک نے مہارت کے ساتھ ناکام بنا دیا اور میچ کا فیصلہ مزید پینلٹی کک پر پہنچا دیا جہاں پرتگال کے کیپر ڈئیاگو کوسٹا نے سلووینیا کے تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے پرتگال کو کوارٹرز فائنل میں پہنچا دیا اور مین آف دی میچ قرار پایا-

کوٹرز فائنل میں پرتگال کا مقابلہ اب فرانس سے ہوگا-

مزید برآں راؤنڈ آف 16 کے آخری دو میچوں میں آج نیدرلینڈز کا مقابلہ رومانیہ سے اور ترکی کا مقابلہ آسٹریا سے ہوگا جبکہ جمعہ سے یورو کپ کوارٹرز فائنل شروع ہونگے-