یوروکپ: انگلینڈ اور اسپین کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے

71

یورو کپ ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے دؤر میں جورجیاء و سلواکیہ کو شکست کا سامنا رہا-

یورو کپ مقابلہ جوش و خروش سے اپنے اگلے مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں اتوار کو کھیلے گئے دو میچز میں انگلینڈ اور اسپین نے کوارٹرز فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے وہیں پہلی بار یورو کپ میں اس مقام پر پہنچنے والے جورجیاء اور اور دوسرے مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والا سلواکیہ اس دور سے باہر ہوگئے-

اتوار کو جرمنی کے ولٹائنز ارینا میں کھیلے گئے پہلے ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ بقابلہ سلواکیہ رہے، جہاں میچ کے پہلے ہی ہالف میں سلواکیہ کے فارورڈ ایوان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی-

سلواکیہ کے مقابلے میں انگلینڈ کھلاڑی تابڑ تھوڑ حملوں کے باوجود کھیل کے آخری 90 منٹ تک کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں-تاہم ریفری کی جانب سے فراہم کردہ چھ منٹ انگلینڈ کے لیے غنیمت ثابت ہوئے اور نوجوان انگلش کھلاڑی جوڈ بلنگھم نے گول کرتے ہوئے کھیل برابری کردی-

انگلینڈ اور سلواکیہ کے مابین کھیلے گئے میچ برابری کے بعد کھیل کو مزید تیس منٹ آگے بڑھایا گیا جہاں تیس منٹ کے شروعات میں انگلش کپتان ہینری کین نے ایک اور گول کرتے ہوئے فتح اپنے ٹیم کے نام کرلی اور سلواکیہ کو یورو کپ دوڑ سے نکال باہر کردیا ہے-

اتوار کو ناک آؤٹ مرحلے میں دوسرا میچ اسپین اور پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والے جورجیاء کے درمیان ہوا جو ایک طرفہ ثابت ہوا-

کلونی جرمنی میں کھیلے گئے اس میچ کے شروعات میں کھیل کا بہترین آغاز کرتے ہوئے جورجیاء کے نورمنڈ نے اٹھارہ منٹ پر اسپین کے خلاف پہلا گول کردیا تاہم دوسرے ہالف کے شروع ہوتے ہی اسپینش کھلاڑی ٹوٹ پڑے اور ایک کے بعد ایک چار گول کرکے جورجیئن مداحوں کے سپنوں کو چکنا چور کردیا-

یورو کپ کواٹرز فائنلز میں آج مزید دو میچز کھیلے جائینگے جہاں بیلجئم کا مقابلہ فرانس سے جبکہ پرتگال کا مقابلہ سلوینیاء سے ہوگا-