ہرنائی: کوئلہ لے جانے والی ٹرکوں پر حملہ

605

ہرنائی کے علاقے راڑہ شم میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ چار ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا اور فائرنگ کی جس کے زد میں آکر تین ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔

لیویز کے مطابق ہرنائی اور موسی خیل کے درمیان راڑہ شم کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ٹرکوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد کوئلہ سے لوڈ چار ٹرکوں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈرائیوروں کو زخمی کر دیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔