گڈانی کے ماہیگیر حلقوں کا کہنا ہے کہ سیزن سے پہلے ہی گڈانی کے ساحل سمندر پر غیر مقامی غیر لوکل ممنوعہ جال استعمال کرنے والے ٹرالر سمندری حیات کی نسل کشی کرکے گڈانی کے مقامی چھوٹے ماہیگیروں کے منہ سے نوالہ چھین کر انتہائی بے دردی اور بلا خوف سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے گڈانی کے ماہیگیر عوام کے گھر کے چولھے ٹھنڈے پڑھ گیے گڈانی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہمارے ماہیگیری نظام کو مکمل تباہ و برباد کرنے کی اہم وجہ گجا مافیا ہے لیکن افسوس گڈانی کے کچھ کایک مالکان گجا نیٹ لانچوں کا کاسہ لیس اور آلہ کار بنکر اپنے کاہکوں کے ذریعے ماہیگیروں کا استحصال کرنے والے ٹرالرز کو برف تیل اور دیگر اشیا کی سپلائی میں سرگرم دیکھائی دے رہے ہیں۔
گڈانی کے مقامی ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ ان کایک(اسپیڈ بوٹ)مالکان کے منفی سرگرمیوں کی شدید اور پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کایک مالکان گجا نیٹ لانچوں کی سہولت کاری ترک کرکے راہ راست پر آجائیں آیندہ گڈانی کے کسی کایک(اسپیڈ بوٹ)مالکان نے ماہیگیروں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے غیر مقامی ٹرالرز کو کسی بھی اشیا کے اتار چڑھاؤ کے سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو ان کایک(اسپیڈ بوٹ)مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔