گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان لاپتہ، کیچ سے ایک بازیاب

240

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت امداد ولد حسین اور آدم ولد نسیم کے نام سے ہوا ہے جو دشت کے ریائشی ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

لاپتہ امداد ولد حسین کو پاکستانی فورسز اور خفیہ ادوروں کے اہلکاروں نے آج گوادر میں ایک دکان سے اغوا کیا تھا۔ نسیم ولد آدم کو 8 جولائی کو کنٹانی سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا تمپ بالیچہ سے گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا کم عمر لڑکا عبید میر جلال خان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

وہ نوجوان سماجی کارکن زبیر آسکانی کے چھوٹے بھائی ہیں، لواحقین نے انکی رہائی کی تصدیق کرلی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ آج اس حوالے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔