گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

172

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت قادر بخش ولد حاجی رحیم داد کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص پنجگور کے علاقے پروم دز کا رہائشی ہے جنہیں فورسز نے گوادر میں چیک پوسٹ سے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔