گوادر: مواصلاتی نظام معطل ،موبائل فون نیٹ ورکس بند

394

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مواصلاتی نظام معطل ،تمام موبائل فون نیٹ ورکس بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں موبائل فون نیٹ ورکس بند ،مواصلاتی ذرائع معطل ہونے اور موبائل فون نیٹ ورک کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

یاد رہے کہ گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رواں سال 28 جولائی کو بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جسکو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔