گوادر: فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت 13 بسوں میں ‘نامعلوم’ افراد کی آمد

5286

گوادر میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت 13 بسوں میں متعدد ‘نامعلوم افراد’ پہنچ گئے۔ 

ٹی بی پی کو ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح گوادر میں پانچ فوجی ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔

مزید برآں شہر میں 13 بسوں میں متعدد افراد بھی پہنچ گئے ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ بسوں میں فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو پہنچایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گوادر میں ‘بلوچ راجی مُچی’ کے باعث فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے بلوچستان بھر میں عوام بلوچ راجی مچی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان سمیت دیگر کو گرفتاریوں و ہراسگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

 اس حوالے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بلوچ راجی مچی کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچ راجی مچی کے خلاف بلوچستان کے شہر گوادر ،خضدار ،پسنی ، کوہلو، قلات ، تربت، قلات، حب، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ہمارے خواتین سمیت کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے اور درجنوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ، کراچی میں تین کارکنوں کو تشدد اور لاپتہ کیا گیا ، اس علاوہ درجنوں افراد کے خلاف متعدد ایف آئی آر بھی درج کیئے گئے ہیں۔