گوادر راجی مچی کی حمایت، پاکستانی فورسز کا کوئٹہ میں مدرسے پہ چھاپہ

2154

دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے مدرسہ جامعہ اسلامیہ صدیقہ کلی پرکانی آباد ہزار گنجی میں بلوچ راجی مچی کی حمایت کی پاداش میں چھاپہ مارا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مولانا خلیل اللہ کی عدم موجودگی میں سی ٹی ڈی نے انکے بھائی احسان اللہ اور ایک طالب علم حافظ تنویر احمد کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ راجی مچی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، رات گئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں ، شہوانی پلازہ سے دو درجن سے زائد طالب علموں کو بھی لاپتہ کیا گیا ہے ، تاہم ابتک انکی شناخت نہیں ہوسکا ہے۔