گوادر جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ بلوچستان بار کو نسل

350

بلو چستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلو چ یکجہتی کمیٹی کے گوادر میں پر امن سیا سی احتجا ج کو رکاوٹیں کھڑی کر نے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جلسہ و جلوس کر نا ہر ایک کا جمہو ری حق ہے جمہوری اور پر امن احتجا ج آئین و قانون کا احتر ام کر تے ہو ئے اس میں رکا وٹیں ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جا ئے۔

بیان میں کہا کہ اس وقت بلوچستان بھر سے تما م قو می شاہرائوں حکومت کی جا نب سے رکا وٹیں کھڑ ی کر کے عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھا جار ہا ہے ۔

بیان میں کہا کہ اس یہ ملک سیاسی و معاشی مسائل سے دوچار ہے وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مہنگا ئی ، امن و ا ما ن کی بگڑ تی ہو ئی صورتحا ل لا قانو نیت ، جبر ی گمشد گیوں سمیت بجلی کے بلوں میں بے تحا شہ اضا فہ ، سیا سی کارکنوں کو گروکلا ء کو گرفتار کرکے پا بند سلا سل کر نا اور عوام کے مینڈ یٹ کو چور ی کر کے نا اہل حکمر انوں کو مسلط کر نے کے خلاف گوادر سمیت پورے پاکستان کے ہر شہر میں احتجا ج کئے جار ہے ہیں ۔

بیا ن میں کہا گیا کہ بلو چستان بارکونسل نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی آج حکمرانوں کی غلط پا لیسو ں کی وجہ سے عوام سر اپا احتجا ج ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر بلو چ یکجہتی کمیٹی کے جلسے میں جانے والے یا شر کت کر نے والوں کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کر نے اور سیا سی کار کنوں کی گرفتاری کے بجائے پر امن احتجا ج کا حق دیا جا ئے ۔