گوادر جلسہ گاہ سے لو گوں کو منتشر کر نے کے لئے آ نسو گیس کی شلنگ کی جار ہے۔ سنیٹر جان محمد بلیدی

384

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنر ل سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر جلسہ گاہ سے لو گوں کو منتشر کر نے کے لئے آ نسو گیس کی شلنگ کی جارہی جس سے حالات کو مز ید خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نہتے پرامن احتجاج کی اجازت ملک کا آئین اور قانون دیتا ہے حکومت پرامن احتجاج کو پر تشدد احتجا ج میں تبد یل کر نے کی کو شش کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت میں سیاسی سوج و بوج کا فقدان ہے لیکن وفاقی حکومت کو غیر جمہوری و غیر سیاسی ہتھکنڈوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے پی پی پی کی قیادت ایک مخصوص ٹولے کے ہاتھوں ہرغمال نہ ہو بلوچستان میں جس طرح حالات کو خراب کیا جارہا ہے اس کے مستقبل میں بیانک اثرات مرتب ہونگے۔