گوادر اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد

334

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور چاغی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاغی پیشک زردکان کے قریب پل کے نیچے سے تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم اب تک لاش کی شناخت ممکن نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ جس کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گوادر اسپتال انتظامیہ نے لاش کو اسپتال کے پیچھے کھلی آسمان کے نیچے رکھ دی ہے۔

تاہم لاش کی شناخت ابتک ممکن نہیں ہوسکا ہے ناہی انتظامیہ نے اسپتال عملے کی اس غیر ذمہ دارانہ عمل پہ کوئی ایکشن لی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر لاشیں ملتے ہیں جبکہ بلوچستان میں ملنے والی لاشوں کی اکثریت شناخت نہ ہونے کے باعث لاوارث قرار دے دفنائے جاتے ہیں۔