کیچ: گاڑی سوار مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

330

بلوچستان کے ضلع کیچ سے نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سراج ولد شفیع محمد کے نام سے ہوئی ہے جو نودز کیچ کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں مسلح گاڑی سواروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ مسلح افراد ہاتھ پاوں باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔