کیچ: کولواہ حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ بی ایل ایف

297

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے دو موٹر سائیکل سوار کارندوں پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج 18 جولائی دن کے تین بجے کولواہ رودکان میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے دو موٹرسائیکل سوار فوجی کارندوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب دشمن فوج لوکل گاڑیوں کے ذریعے اپنے لیے راشن لے جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ دشمن سرمچاروں کے حملوں کے ڈر سے اپنے لیے خود راشن نہیں لئے جاسکتے اور اس کام کیلئے وہ لوکل گاڑیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عام لوگوں اور لوکل گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو تبنہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کے ہاتھوں استعمال ہوکر اپنے تحریک کے سامنے رکاوٹ نہ بنیں، اس تحریک میں بلوچ قوم نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔جو بھی اس تحریک کے سامنے رکاوٹ بنے کی کوشش کریگا وہ اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ سرزمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض افواج اور اس کے معاون کاروں پر جاری رہیں گے۔