کیچ: نوجوان نے خودکشی کرلی

204

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت اسحاق ولد رحمت کے نام سے ہوئی ہے۔

خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی کے مقام پر پیش آیا ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشیوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

بلوچستان میں فورسز کی جانب سے دباؤ، بلیک میلنگ اور دیگر طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے بعد متعدد افراد کے خودکشیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔