کیچ: مسلح افراد کی پاکستانی فورسز اور تعمیراتی کمپنی پر حملہ

435

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے جبکہ ایک اور حملے میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سامی گیشکور کے مقام پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ اسی وقت نامعلوم افراد نے مذکورہ مقام پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچستان آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔